شامی باغیوں نے دمشق پر قبضہ کرلیا،صدر بشار الاسد فرار ہوگئے ہیں،شامی باغیوں کا دعویٰ

شامی باغیوں نے دمشق پر قبضہ کرلیا۔شامی باغیوں نے دارالحکومت دمشق کی سڑکوں پر جشن منایا۔ صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہوگئے۔ شامی فوجی افسران کا کہنا ہے کہ بشارالاسد طیارے پر فرار ہوئے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق دمشق میں شامی فوج کہیں بھی تعینات نہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شامی فوج کی بڑی تعداد عراق فرار ہوگئی۔ حمص بھی باغیوں کے کنٹرول میں آگیا ہے جبکہ سینٹرل جیل سے ساڑھے 3ہزار قیدی فرار ہوگئے ہیں۔روس، سعودی عرب، قطراور ترکی نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا، کہا کہ شام کی صورتحال خطرناک ہے۔