سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 4 ستمبر کو آئی ایم ایف کی میٹنگ میں پاکستان ایجنڈے پر ہی نہیں ہے۔ کرایہ کی حکومت عوام کو مشکلات سے نکالنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ذمہ داران سے اپیل ہے کہ بحران سے فوری نکالیں۔ 30 ستمبر تک سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا پتا چل جائے گا شیخ رشید احمد کا اپنے وڈیو بیان میں مزید کہنا تھا کہ کل پاکستان میں تاجر برادری نے تاریخی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی، تاجروں کی کامیاب ہڑتال نے کرائے کی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے،حکومت کو کوئی پانچ ڈالر دینے کیلئے بھی تیار نہیں ہے، ملک میں صنعت، معیشت اور سیاست شدید بحران میں داخل ہوچکی ہے، بلوچستان کے حالات تکلیف دہ اور انتہائی پریشان کن ہیں،ایسے میں ہمیں صرف ملک کا سوچنا ہوگا، پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان کیلئے ہم نے جینا ہے ہے اور مرنا ہے،میری سیاست اور دوستی ایک ہی آدمی کے ساتھ رہی اور ہے، پاکستان کے لوگوں پر آج جو بیت رہی ہے اس سے پہلے ایسے حالات نہیں تھے، خدارا غریب آدمی اور بے روزگاروں کیلئے فوری کچھ کریں، تعلیمی ادارے تباہ و برباد ہوگئے، لوگوں پر ٹیکس اتنا لگائیں جو وہ ادا کر سکیں۔