آسمانی بجلی گرنے سے 5افراد جاں بحق ایک زخمی

رحیم یار خان/آسمانی بجلی گرنے سے 5افراد جابحق جبکہ ایک زخمی۔فیروزہ میں بستی کھوکھراں کے قریب بجلی گرنے میاں ،بیوی جابحق ہو گئے،دونوں میاں بیوی گندم کی کٹائ میں مصروف تھے کہ آسمانی بجلی کی زد میں آگئے،جابحق میاں،بیوی کی شناخت 45سالہ حفیظ اور 40سالہ کلثوم کے نام سے ہوئ،رکن پور میں بستی بلہوڑا کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے دو سگے بھائ جابحق ہو گئے۔دونوں جابحق بچوں کی شناخت6سالہ جہانزیب اور8سالہ فیصل کے نام سے ہوئ۔ماڑی اللہ بچایا کے قریب چک 24میں آسمانی بجلی گرنے سردار نامی شخص جابحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔زخمی شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال خان پور منتقل کر دیا گیا۔