وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک کاکہنا ہے کہ مدارس بل کو قانونی شکل دینے میں کچھ وقت درکار ہے، چند قانونی پیچیدگیاں ہیں، مگر اس کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ اس کو وجہ بنا کر رجسٹریشن کا پورا عمل ہی رول بیک کردیا جائے۔
چوہدری سالک نے کہا کہ حکومت نے بل پارلیمان سے منظور کروایا، مولانا فضل الرحمان سے کیا وعدہ پورا کیا۔ وزارت تعلیم میں اس وقت 18 ہزار مدارس رجسٹرڈ ہیں، مدارس کی رجسٹریشن کے مطالبہ کی وجہ سے تمام عمل دوبارہ شروع ہوا تو پہلے سے کی گئی تمام محنت ضائع ہو جائے گی۔