باغیوں نے شام کے اہم دفاعی شہر حما پر قبضہ کرلیا، حمص کی جانب پیش قدمی

شام کیں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

باغیوں نے اہم دفاعی شہر حما پر قبضہ کرلیا اور جنوب میں حمص کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے۔ حمص میں ہی روس کا فوجی اور بحری اڈا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حمص کی طرف باغیوں کی پیش قدمی دمشق کو ساحلی علاقے سے کاٹ سکتی ہے۔ حمص پر قبضے کے بعد باغیوں کے لیے دمشق پہنچنا آسان ہو جائے گا۔ باغیوں نے گزشتہ ہفتے مرکزی شمالی شہر حلب پر قبضہ کر لیا تھا۔

شامی وزیر دفاع کا کہنا ہے شامی فوجیں اب بھی حما کے قریب موجود ہیں۔ شہر کے مرکز کے باہر فورسز کو دوبارہ تعینات کردیا گیا ہے۔ حما میں جو کچھ ہوا وہ عارضی حکمت عملی ہے۔