غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 21فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری ۔۔ مزید اکیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔

عرب میڈیا کے مطابق المواسی پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے بےگھر فلسطینیوں کے خیموں میں آگ لگ گئی۔ خیموں میں 14 سے زائد خاندان موجود تھے ۔ اسرائیلی فورسز کے خیربیت العداس، بیت الاہیا اور رفح پر بمباری سے 11 فلسطینی شہید ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے ۔

غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 44 ہزار 580 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 5 ہزار 739 زخمی ہوچکے ہیں ۔