بلاول اور اسحاق ڈار کامعاملات کے حل کیلئے پی پی پی اور حکومتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر اتفاق

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہا۔

بلاول بھٹو زرداری اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معاملات کے حل کیلئے پی پی پی اور حکومتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر اتفاق کیا۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی موجود تھے۔