پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نےبلاول بھٹو زرداری کو پشاور میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق بریفنگ دی۔
فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی 16 جماعتیں شریک تھیں۔ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں قیام امن اور صوبائی وسائل کے وفاق سے تنازع کے حوالے سے ہونے والی اے پی سی کا بائیکاٹ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پشاور میں ہونے والی تاریخی آل پارٹیز کانفرنس ایک اہم اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ میں خیبرپختونخوا کے وسائل اور صوبے میں قیام امن کے لئے آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔