خون سفید ہو گیا۔ شیخوپورہ میں پیسوں کی خاطر خالہ ذاد بھائی کو قتل کر دیا گیا۔ہاشم ٹاؤن میں پیسوں کے لالچ میں خالہ زاد بھائی نے 20 سالہ کزن کو قتل کیا اور انگوٹھا کاٹ کراے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپے نکلوالئے۔
شیخوپورہ میں گھر آئے مہمان 20 سالہ یاسین کو اسکے خالہ زاد اریب نے گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد انگوٹھا کاٹ کر پاس رکھ لیا ۔ مقتول کی لاش بوری میں بند کرکے کار کی ڈگی میں چھپا دی۔اریب کے ساتھ حارث اور اسامہ بھی اس واردات میں شریک تھے۔ملزمان نے کاٹے گئے انگوٹھے کے زریعے اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپے نکلوائے۔
ملزمان مقتول کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے سڑکوں پر پھرتے رہے۔ اس دوران تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نےگاڑی مشکوک سمجھ کر روکی۔ تلاشی کے دوران گاڑی کی ڈگی سے بوری بند لاش برآمد ہوئی۔ ملزمان نے دوران تفتیش نوجوان یاسین کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا جس پر پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرلیا۔