پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے مدارس رجسٹریشن بل پرصدرکے دستخط نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ مدارس رجسٹریشن بل پردونوں ایوانوں سے منظوری کے باوجود صدرکے دستخط کیوں نہیں ہوئے؟
اس پر بلاول نے یقین دہانی کرائی کہ مدارس رجسٹریشن بل پردستخط نہ ہونے پرحکومت سے بات کروں گا۔
بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ موجود تھے۔ جمعیت علمائے اسلام کے وفد میں مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضی، مولانا لطف الرحمان، مولانا اسعد محمود اور حاجی غلام علی شامل تھے۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پہلے ہے کہہ چکے ہیں کہ اگر 7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ ہوئے تو 8 دسمبر کو پشاور میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔