شیخوپورہ کے حلقہ پی پی139 میں کل ایک بار پھر ضمنی الیکشن کا میدان سجے گا۔
5 دسمبر کو سجنے والے سیاسی میدان میں ن لیگ کے رانا طاہر اقبال اور پی ٹی آئی کے اعجاز حسین بھٹی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔
حلقے میں دس ماہ کے دوران تیسری مرتبہ سیاسی دنگل ہونے جارہا ہے۔عام انتخابات میں رانا تنویر نے کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کیلئے صوبائی نشست چھوڑی تھی جبکہ ضمنی الیکشن میں رانا افضال حسین کامیاب ہوئے تھے جن کی وفات کےبعد نشست پھر سے خالی ہوگئی ۔پی ٹی آئی نے اعجاز حسین بھٹی کو مسلسل تیسری بار اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ وفاقی وزیر رانا تنویر کے داماد رانا طاہر اقبال ن لیگ کے امیدوار ہیں۔