مظاہرین نے پولیس پرفائرنگ کی،برازیلین شیلز چلائے،ڈی پی اواٹک

ڈی پی او اٹک غیاث گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مظاہرین نے پولیس پر برازیلین شیلز چلائے، فائرنگ کی۔ملزمان سے آنسو گیس فائر کرنے والی گنز بھی برآمد ہوئی ہیں۔

راولپنڈی میں ڈی پی او اٹک غیاث گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ گرفتار 1150 افراد میں سے 89 کا ملک میں کوئی ریکارڈ نہیں۔مظاہرین میں عسکری ونگ کے کارندے شامل ہیں۔ یہ لوگ انتہائی تربیت یافتہ اورٹولیوں کی شکل میں تھے۔

ڈی پی او غیاث گل نے کہا کہ اٹک میں مظاہرین کا ایک بندہ بھی زخمی نہیں ہوا۔