ایف آئی اے سائبر کرائم نے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی فیک ویڈیو لیک کیس میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔۔۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق عظمی بخاری فیک ویڈیو کیس میں ایف آئی اے سائبر کرائم زون نے اہم کردار گرفتار کر لیا ملزم علی حسن طور سیالکوٹ ائیرپورٹ سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا امیگریشن حکام نے ملزم کو گرفتار کر کے سائبر کرائم سرکل لاہور کو اطلاع دے دی سائبر کرائم سرکل کی ٹیم لاہور سے سیالکوٹ کے لئے روانہ ہو گئی ہےعلی حسن طورعظمیٰ بخاری کے خلاف فیک وڈیو بنانے میں ملوث یےملزم کا نام پہلے ہی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھا ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 110/24 درج ہے