‎پاک افغان سرحد پر خارجی دہشت گردوں کی جانب سے اندازی کی کوشش ناکام3 دہشت گرد جہنم واصل

آئی ایس پی آر پاک افغان سرحد پر خارجی دہشت گردوں کی جانب سے در اندازی کی کوشش ناکام 25 اور 26 نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے خوارج کے گروہ کی جانب سے در اندازی کی کوشش کو ناکام بنایا خوارج کا گروہ شمالی وزیرستان میں حسن خیل کے علاقے سے پاک افغان انٹرنیشنل بارڈر پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کی کوشش کو ناکام بنایا،3 دہشت گرد جہنم واصل پاکستان افغان عبوری حکومت سے مسلسل موثر بارڈر مینجمنٹ کا تقاضا کرتا چلا آیا ہے توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کرے گی،آئی ایس پی آر توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت خارجیوں کی جانب سے اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے گی،آئی ایس پی آر پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،آئی ایس پی آر