سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں تعیناتیوں سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی گئی

سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں تعیناتیوں سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے گلگت بلتستان اعلٰی عدلیہ میں تعیناتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار وکیل مخدوم علی خان نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حالات کی وجہ سے اسلام آباد نہیں آسکا، گلگت بلتستان عدلیہ میں تقرریوں کا معاملہ اہم ہے، ویڈیو لنک سے دلائل دینا مشکل ہوگا، عدالت سے استدعا ہے آئندہ ہفتہ کی کوئی تاریخ دیدیں، میں اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر آکر دلائل دونگا۔ عدالت نے وکیل کی استدعا پر گلگت بلتستان اعلٰی عدلیہ تقرری کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔