ملزم آن لائن فراڈ میں ملوث گینگ کا اہم سہولتکار ہےملزم نے مختلف بینکوں میں 4 اکاونٹ کھلوائےگینگ کے 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم راشد ملک کو چھاپہ مار کاروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا،مذکورہ گینگ سادہ لوح شہریوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کر کے اپنے جال میں پھنساتا تھا،ملزمان جعلی اکاونٹ بنا کر خود کو متاثرین کا رشتہ دار ظاہر کر کے پیسے بٹورتے تھے،ملزم راشد ملک نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات استعمال کرتے ہوئے بینک اکاونٹ کھلوایا،ملزم نے مختلف بینکوں میں 4 اکاونٹ کھلوائے،ملزم نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے حاصل کردہ 17 لاکھ 70 ہزار سے زائد کی رقم بینک اکاونٹس میں وصول کی،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم مجموعی طور 40 لاکھ روپے سے زائد کی رقم اپنے اکاونٹس میں وصول کر چکا تھا،ملزم رقم نکلوانے بینک آیا تھا جہاں سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم فراڈ سے حاصل کردہ رقم کا 3 سے 5 فیصد بطور کمیشن وصول کرتا تھا،ملزم کے قبضے سے چیکس بھی برآمد کر لئے گئے،گینگ کے دیگر ملزمان نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کر چکے ہیں،گینگ کے 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں