ڈیرہ غازی خان میں پولیس کا پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن – سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار محی الدین کھوسہ سمیت 38 سے زائد کارکن گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار محی الدین کھوسہ پل شوریہ کے مقام پر پولیس نے حراست میں لے لیا سردار محی الدین کھوسہ اپنے بڑے بھائی کے ہمراہ کوٹ چھٹہ سے اسلام آباد جارھے تھے پولیس نے ناکہ پر انہیں روک کر تحویل میں لے لیا جبکہ اسی طرح پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر پی ٹی آئی کے 38 سے زائد کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا