راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا چکری کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ فتنہ الخوارج کے 3 خطرناک نامعلوم دہشت گرد ہلاک ، 2 فرار ہوگئے ، سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی ، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد اپنے ھی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔جبکہ 2 فرار ہو گئے دہشت گردوں خودکش جیکٹ ،۔سیفٹی فیوز وائر ۔رائفلیں ۔ائی ای ڈی بم ، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ، فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ، سی ٹی ڈی ٹیموں نے چکری کے قریب ناکہ بندی کرلی ، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ، دہشت گرد راولپنڈی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے ،