ایف آئی اے نے بشری بی بی کی عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ ایف آئی اے نے کہا کہ بشری بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں۔ عدالت نے آرڈر میں لکھا تھا کہ ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشری بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں۔ عدالت نے بھی آرڈر میں لکھا تھا کہ بشری بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی۔ استدعا ہے کہ عدالت سے مسلسل عدم پیشی پر بشری بی بی نی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منسوخ کی جائے۔ سپیشل جج سنٹرل کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد ان کی جیل سے رہائی ممکن ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میںمسلسل عدم حاضری پر احتساب عدالت نے بھی آج بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے