ہنگو پولیس نے بڑی کاروائی کے دوران انتہائی مطلوب کالعدم تحریک طلبان کےتین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا،دہشت گرد ہائی پروفائل ٹارگٹ کے لیے ہنگو میں موجود تھے وی او ڈی پی او ہنگو محمد خالد خان نے سی ٹی ڈی ایس پی سعادت خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خصوصی آپریشن کے ذریعے تینوں دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان سے ہینڈ گرنیڈ کلاشنکوف سمیت اسلحہ اور موبائل برآمد کیے ہیں اور یہ دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ اور سیکورٹی داروں کو دہشت گردی کے 11 مقدمات میں مطلوب تھے۔ڈی پی او کے مطابق بتھہ خوری،دہشت گردی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب دہشت گردوں پر محکمہ داخلہ نے بیس بیس لاکھ انعام بھی مقرر کر رکھا تھا۔اور گرفتار دہشت گرد حفظ سعید گروپ کے سرکردہ کمانڈرز میں شمار ہوتے ہیں۔ڈی پی او کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی کوہاٹ کے حوالے کیا جا رہا ہے جہان ان سے مزید تحقیقات کی جائیں گئیں۔ڈی پی او خالد خان نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں صابرین،عابدعرف سیف اللہ،اور حضرت بلال شامل ہیں۔اس موقعہ پر گرفتار دہشت گردوں کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا