سسرالیوں کے ہاتھوں خاتون کے قتل پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

سسرالیوں کے ہاتھوں خاتون کے قتل پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ساہیوال وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چوکی بائی پاس تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں سسرالیوں کے ہاتھوں خاتون کے قتل کے معاملہ کا نوٹس لے لیا. وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے ساہیوال کا دورہ کیا، چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن حنا پرویز بٹ صاحبہ نے ڈی پی او آفس ساہیوال میں متاثرہ خاندان سے ملاقات کی. انہوں نے لواحقین سے اظہار ہمددردی کرتے ہوئے مکمل اور بروقت انصاف کی یقین دہانی کرائی. اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے انہیں مقدمہ کی تفصیلات سے متعلق آگاہ کیا. چئیرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خواتین کو تحفظ دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔خواتین پر تشدد اور خواتین کو حراساں کرنے میں ملوث ملزمان سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے کہا کہ مقدمہ کو حقائق کی روشنی میں چلایا جائے گا اور میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو جلد قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔