انسداد دہشتگردی عدالت نے جمشید دستی کے بھتیجےمحمد ناصر کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا

ڈیرہ غازی خان کی خصوصی عدالت برائے انسداد دہشتگری نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھتیجےمحمد ناصر کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا – ملزم کے خلاف تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سمیت خوف ہراس پھیلانے کے علاوہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج سید فیض الحسن نے مقدمہ کی سماعت کی اور پولیس کی جانب سے ملزم کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکرتے ہوئے ملزم محمد ناصر کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا ملزم محمد ناصر دستی کیخلاف تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے خوف ہراس پھیلانے سمیت دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا