‎آزاد کشمیر میں جیپ کھائی میں جاگری 3 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق 3 زخمی

آزد کشمیر کی تحصیل نصیرآباد میں کیلگراں جانے والی مسافرجیپ منجہوتر کے مقام پر کھائی میں جاگری ۔جیپ حادثہ کے نتیجہ میں 3 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 مسافر زخمی ہوگئے زخمیوں میں جیپ ڈرائیور وقار بھی شامل ہے ۔ حادثے کا شکار ہونے والی مسافرجیپ نصیرآباد سے کیلگراں جارہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ریسکیو 1122 نے علاقہ مکینوں کی مدد سے جاں بحق اور زخمیوں کو ریسکیو کر کے نصیرآباد ہسپتال منتقل کردیا ہے مقامی ذرائع کے مطابق سڑک کی ناگفتہ بہہ حالت کے باعث حادثہ پیش آیا ۔