چوہدری نعیم اعجاز کے خلاف مسلم لیگ نون کی حکومت میں اسلام آباد میں مقدمہ درج

بدنام زمانہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان میں سے ایک پارلیمانی سیکرٹری اور ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز کے خلاف تھانہ ہمک اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے یاد رہے کہ ان کے خلاف یہ کوئی پہلا مقدمہ درج نہیں ہوا اس سے پہلے بھی بلیو ورلڈ سٹی اور دیگر کئی حوالوں سے ان پر بےشمار مقدمات موجود ہیں اگر راولپنڈی کی حدود کے اندر یہ واقعہ ہوتا تو ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری کی حیثیت سے وہ اپنا اثر رسوخ استعمال کرنے میں کامیاب ہو سکتے تھے لیکن اس مرتبہ انہوں نے وفاقی دارالحکومت کے علاؤہ میں انت اٹھائی تھی لہذا کچھ نہ کچھ تو ہونا ہی تھا