د
اسلام آباد۔وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد اور متحرک میڈیا جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے ناگزیر ہے۔ جمعرات کو اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے نومنتخب چیئرمین میاں عامر محمود، سینئر وائس چیئرمین سلمان اقبال، وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمان، سیکرٹری جنرل شکیل مسعود، جوائنٹ سیکرٹری احمد زبیری اور فنانس سیکرٹری اظہر قاضی کو مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا ریاست کا بڑا اور اہم ستون ہے، حکومت میڈیا اداروں کی آزادی، ترقی اور فروغ کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ امید ہے نومنتخب عہدیداران میڈیا انڈسٹری کی ترقی کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کی پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
وفاقی سیکریٹری اطلاعات اور پی آئی او نے نومنتخب چیئرمین میاں عامر محمود، سینئر وائس چیئرمین سلمان اقبال اور وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمان سمیت دیگر نومنتخب عہدیدارن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن میڈیا انڈسٹری کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے، وفاقی سیکریٹری اطلاعات
عوام تک درست اور مستند معلومات پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار مسلمہ ہے، وفاقی سیکریٹری اطلاعات
ذمہ دارانہ اور حقائق پر مبنی صحافت جمہوریت کو ہر لحاظ سے مضبوط بناتی ہے، پرنسپل انفارمیشن آفیسر
امید ہے نومنتخب باڈی میڈیا انڈسٹری سے وابستہ کارکنان کی ترقی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گی، پرنسپل انفارمیشن آفیسر