اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت وکیل ایمان مزاری کی عدم دستیابی کے باعث آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی ۔ پٹیشنر کی وکیل ایمان مزاری گرفتاری کی باعث عدالت پیش نہ ہوسکیں ۔ معاون وکیل نے پیش ہو کر بتایا کہ کیس کی سینئر وکیل دستیاب نہیں ہیں لہذا سماعت ملتوی کر دی جائے ۔ عدالت نے ایمان مزاری کی عدم دستیابی کے باعث التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی