اسلام آباد میں دو بنک ڈکیتیاں مقدمے درج پولیس ناکام

اسلام آباد میں گزشتہ روز دو بینک ڈکیتیوں کا معاملہ دونوں واقعات کے مقدمات کا اندراج تھانہ کراچی کمپنی اور تھانہ سنبھل میں الگ الگ کردیا گیا اسلام آباد سیکٹر جی نائن فور میں درج مقدمے قتل،اقدام قتل سمیٹ سنگین دفعات شامل ہیں متن مقدمہ کے مطابق سیکٹر جی نائن فور میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3زخمی ہوئے،ملزم نوٹوں سے بھرا بیگ لیکر فرار ہوگیا،سیکٹر جی فورٹین بینک ڈکیتی کی واردات میں اقدام قتل کی دفعہ شامل ہیں موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے بینک میں داخل ہوکر گارڈ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیامتن مقدمہ کے اندراج میں بتایا گیا کہ ڈاکو بینک سے 18لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر لے گیا تھا

https://twitter.com/ict_police/status/1851690617379918320?s=46
https://twitter.com/ict_police/status/1851690617379918320?s=46