پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے ثانیہ عاشق جبین معاون خصوصی برائے محکمہ سپیشل ایجوکیشن مقرر
ثانیہ عاشق کو پنجاب اسمبلی کی کم عمر ترین رکن اسمبلی ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا
ثانیہ عاشق ایک دہائی سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وابستہ اور معاون ہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے ثانیہ عاشق جبین کو پنجاب کابینہ میں شامل کرلیا گیا۔ ثانیہ عاشق کو معاون خصوصی برائے محکمہ سپیشل ایجوکیشن مقرر کیا گیا۔
ثانیہ عاشق 2018 کے عام انتخابات کے بعد بطور ینگسٹ ایم پی اے پنجاب اسمبلی کی رکن بنیں۔ ثانیہ عاشق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ساتھ تقریباً ایک دہائی سے کام کر رہی ہیں۔ ثانیہ عاشق نے پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف فارمیسی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔