جسٹس یحیی آفریدی کو چیف جسٹس نامزد کردیا گیا دو تہائی اکثریت سے فیصلہ ہوا
پارلیمانی کمیٹی نے منظوری دے دی ۔ ایک ووٹ خلاف آیا
یحیی آفریدی تین سال کے لیے چیف جسٹس ہوں گے مگر 65 سال تک چیف جسٹس نہیں رہیں گے 63 سال کی عمر میں تین سال پورے ہوجائیں گے
جسٹس یحیی آفریدی دوٹوک گفتگو اور صاف فیصلوں کے لئے مشہور ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی 23جنوری 1965 کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے
جسٹس یحیٰی آفریدی نے ابتداہی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی
گورنمٹ کالج لاہور سے گریجویشن کی جبکہ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے معاشایات کی ڈگری حاصل کی
جسٹس یحیٰ آفریدی نے کامن ویلتھ اسکالرشپ پر جیسس کالج کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری بھی حاصل کی
جسٹس یحیٰ آفریدی نے 1990ء میں ہائیکورٹ کے وکیل کی حیثیت سے پریکٹس شروع کی
جسٹس یحییٰ آفریدی نے 2004ء میں سپریم کورٹ کے وکیل کے طور پر وکالت کا آغاز کیا
جسٹس یحیٰ آفریدی نے خیبرپختونخوا کے لیے بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی خدمات بھی سرانجام دیں
جسٹس یحیٰ آفریدی 2010ء میں پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے
15 مارچ 2012ء کو مستقل جج مقرر کر دیا گیا
30 دسمبر 2016ء کو جسٹس یحیٰ آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھایا
28 جون 2018ء کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے
تحریر امتیاز عالم
شرمناک: ساری آئینی ترمیم کا بنیادی مقصد ہی سینیئر ترین جسٹس منصور علی شاہ کو میرٹ پر چیف جسٹس بننے سے روکنا تھا۔ پارلیمینٹ کی جو کمیٹی چیف جسٹس کے انتخاب کیلئے بنائی گئ اس میں نواز لیگ کی نما ئندگی متناسب نمائندگی سے زیادہ ہے جبکہ تحریک انصاف کی کم ہے۔ اگر مخصوص نشستوں کے فیصلے پر ریویو کا فیصلہ ہوجاتا تو جسٹس یحییٰ آفریدی کو نامزد نہیں کیا جاسکتا تھا۔ یہ حکومت قائم ہی انتخابات میں زبردست دھاندلی کے نتیجہ میں ہوئ تھی اور چھ ماہ گزرنے پر بھی کسی انتخابی شکائت کا فیصلہ نہیں ہوا اور کوشش ہے کہ نہ ہونے دیا جائے۔ پارلیمینٹ میں دو لوٹے سینیٹرز اور چار قومی اسمبلی کے لوٹوں کی مدد سے پاس کی گئ۔ پھر مخصوص نشستوں کے کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا جس سے چیف جسٹس کی تعیناتی کی کمیٹی میں حکومتی اتحاد کی دو تہائ اکثریت ھوگئ جو جعلی ہے۔کتنی دھاندلیاں کی جائیں گی اس جعلی جمہوری لفافے کو برقرار رکھنے کے لیئے۔ کاش جسٹس آفریدی پختون روائت ہی کا احترام کرتے ہوئے اس جعلی نامزدگی کو رد کردیں۔