وزیر اعلیٰ کے پی کے کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

راولپنڈی وزیر اعلیٰ کے پی کے کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات،لاہور جلسہ کے حوالے سے بات چیت ہوئی،ملاقات میں راولپنڈی جلسے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی جو کہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی ذرائع کے مطابق ملاقات میں لاہور جلسہ کے حوالے سے بات چیت کی گئی،ملاقات میں 28ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسہ سے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی اس کے ساتھ ملاقات میں ملکی،سیاسی،کے پی کے اور پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی،علی امین گنڈا پور ملاقات ختم ہونے پر میڈیا ٹاک کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے