پلندری: آزاد پتن کے مقام پر پندرہ ستمبر کو دریائے جہلم میں ڈوبنے والی دس سالہ دوسری بچی ارشیہ زبیر کی لاش آج واٹر ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری سرچ آپریشن کے دوران برآمد کر لی گئی۔ ارشیہ کا تعلق پتن شیر خان سے تھا دوسری بچی کو اسی روز مقامی لوگوں نے زندہ نکال لیا تھا اور ارشیہ زبیر دریائے جہلم میں ڈوب کرلاپتہ گئی تھی۔ سرچ آپریشن میں ریسکیو ٹیم اور مقامی رضاکار، عمر خطاب بھی شریک تھے، بچی کی لاش ملنے پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر موجود تھیں اور ضابطے کی کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔