سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 پر عملدرآمد کرتے ہوئے چیف جسٹس نے جسٹس امین الدین خان کو 3 رکنی ججز کمیٹی میں شامل کرلیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس دو ہزار چوبیس پر عملدرآمد کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس امین الدین خان کو تین رکنی ججز کمیٹی میں شامل کرلیا رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری آفس آرڈر کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سینیارٹی کے اعتبار سے پانچویں نمبر کے جسٹس امین الدین خان کو تین رکنی ججز کمیٹی کیلئے نامزد کیا ہے۔ آرڈر کے مطابق اب کمیٹی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہوگی۔ اس سے قبل کمیٹی میں جسٹس منیب اختر شامل تھے جن کی جگہ جسٹس امین الدین خان کو شامل کیا گیا ہے۔ تین رکنی ججز کمیٹی بینچز کی تشکیل اور انسانی حقوق کے مقدمات کا جائزہ لیتی ہے۔