بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ نیب ترامیم تباہی کا راستہ ہے، پہلے مشرف اور پھر جنرل باجوہ نے انہیں این آر او دیا تھا۔کہتے ہیں یہ نون لیگ کیساتھ نہیں بیٹھتے بتائیں الیکشن میں ڈاکہ مارنے والوں کے ساتھ کیسے بیٹھ جائیں؟ نفرتیں کم کرنے کا بیان دیا گیا، مؤدبانہ بات کرتا ہوں کہ نفرتیں آپ کی وجہ سے ہیں۔ ان سے مل جائیں تو سارے کیسز ختم،یہ انصاف نہیں ہے، ملک کو ڈنڈے کی نہیں انصاف کی ضرورت ہے۔ نیب کے کسی تفتیشی افسر کو دھمکی نہیں دی ہاں نیب کیخلاف عدالت جانا چاہتا ہوں تاکہ انہیں خوف رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ملک اشرافیہ کے قبضہ میں ہے،چھوٹی سی اشرافیہ نے اربوں کے کیس معاف کروا لیئے ہیں، نیب ترامیم آئین کے بھی خلاف ہیں۔دنیا کی کسی بھی پارلیمنٹ میں ایسا نہیں ہوا کہ قانون پاس کروا کر چوری معاف کروائی گئی ہو۔ نیب نے1999سے2017 تک صرف 290 ارب روپے اکٹھے کیئے جبکہ ہمارے ساڑھے 3 سال میں نیب نے 480 ارب روپے اکٹھے کیئے۔ہمارے دور حکومت میں نیب نے ابھی مزید 1100 ارب روپے اکٹھے کرنا تھے۔گزشتہ ایک سال میں نیب نے صرف ڈیڑھ کروڑ روپے اکٹھے کئے۔اپنی چوریاں معاف کروا کر قوم کو کہا جاتا ہے کہ قربانیاں دو۔ اڈیالہ جیل میں سینکڑوں قیدی صرف 50 ہزار سے ایک لاکھ کے مچلکے اور جرمانے جمع نہ کروائے جانے کے باعث قید ہیں۔ نیب ترامیم کے ذریعے انھوں نے خودکو بڑی چھوٹ دے دی ہے، قانون سے بالاتر لوگ ہمیشہ بچ جاتے ہیں، یہ ملک انقلاب کی جانب بڑھ رہا ہے، میرے دور میں نیب جنرل باجوہ کے انڈر تھا، جسٹس جاوید اقبال نے بتایا تھا کہ زرداری اور شریف فیملی کے اربوں کے ریفرنسز ہیں مگر جنرل باجوہ کاروائی نہیں کرنے دے رہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے ماتحت کرکے نیب کو خود مختار، آزاد ادارہ بنایا جائے۔ میں نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب، تفتیشی افیسر وعدہ معاف گواہوں پر کیس کروں گا تاکہ یہ آئندہ لوگوں کو انتقام کا نشانہ نہ بناسکیں، نواز شریف کے ساتھ لندن ایگریمنٹ کے بعد پی ٹی آئی پر ظلم کیا گیا، کوئی بتائے میری بیوی کا کیا قصور ہے کہ7 ماہ سے جیل میں ہے، اس وقت نیب موجودہ آرمی چیف کے نیچے ہے، نفرت تو اپ کی طرف سے کم ہونی چاہیئے، میرا اس ملک میں جینا مرنا ہے باہر نہیں جاؤں گا، اشرافیہ میں سے کس کی پراپرٹی یا پیسہ باہر نہیں؟ انہوں نے باہر بھاگ جانا ہے، یہ نہ بتائیں فلاں کا پیسہ باہر ہے، منی لانڈرنگ کو کھلی چھوٹ دے دی گئی اب اسے کوئی نہیں روک سکتا،محسن نقوی کے پانچ ملین ڈالر بیرون ملک پڑے ہیں، مریم نواز چار مےفیئر فلیٹس کی مالکن ہے،حسن نواز نے ٹی وی پر بھی تسلیم کیا، شہباز شریف کے 5 اور آصف زرداری کے 8 ریفرنس ختم ہوئے، فریال تالپور کی دبئی لیکس میں 5 جائیدادیں سامنے ائیں ، نیب ترامیم کے ذریعے وائٹ کالر کرائم کو این ار او دے دیا گیا ہے،نیب کو خود مختار ادارہ بنانا چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ نیب کا بھی احتساب ہو، سکاٹ لینڈ یارڈ میں وائٹ کالر کرائم کے لیے فراڈ سکواڈ،برطانیی میں نیشنل اڈٹ کمیشن موجود ہے،جو وائٹ کالر کرائم پکڑتے پیں، چوری کرنی ہے تو طاقتور اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل جائیں اور جو مرضی کریں۔اس ملک کو ڈنڈے کی نہیں انصاف کی ضرورت ہے، ہم بھیڑ بکریاں نہیں انسان ہیں انصاف ہوتا ہے تو امن اتا ہے۔ 22 اگست کا جلسہ منسوخ کرنے کیلئے منتیں کی گئی تھیں، 8 ستمبر کی جلسہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی، مگر اب اس میں بھی رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں،پی ٹی آئی کو کہتا ہوں کہ حقیقی ازادی کے لئے نکلنا ہے، کہتا ہوں کہ اٹھ ستمبر کو عوام نکلے یہ حقیقی ازادی کی جنگ ہے۔