اسلام آباد پولیس نے ریڑھی بان خاتون کا پانچ ماہ کا بچہ برآمد کرکر خاتون سمیت دو اغواکاروں کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد فروٹ کی ریڑھی لگانے والی خاتون کا بچہ اغوا کرنے والے ملزمان گرفتارخاتون تھانہ کوہسار کے علاقہ ایف سیون میں فروٹ کی ریڑھی لگاتی ہے۔31 اگست کو گاڑی میں سوار ملزمان نے خاتون کا بچہ اغوا کیا۔ اسلام آباد کیپٹل پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھ اس کا 7 ماہ کا بچہ بھی ہوتا ہے۔31 اگست کو گاڑی میں سوار ملزمان نے خاتون کا بچہ اغوا کیاآئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وقوعہ کا سختی سے نوٹس لے کر بچے کی فوری بازیابی کے احکامات دئیے۔ڈی آئی جی ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر کی زیرنگرانی آر ڈی یو کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔پولیس ٹیموں نے تمام تروسائل استعمال کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کرلیا۔اغوا میں ملوث ایک خاتون سمیت دوملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی۔بچہ قانونی کارروائی کے بعد والدہ کے حوالے کردیا گیا۔