عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ: حکومتی حکام میں کوئی بھی ایسا نہیں جو کہے ہم عافیہ صدیقی کے وکیل کے ساتھ ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ: حکومتی حکام میں کوئی بھی ایسا نہیں جو کہے ہم عافیہ صدیقی کے وکیل کے ساتھ ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کے دوران ان کے وکیل کلائیو سمتھ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایک ہفتے میں عافیہ صدیقی رحم کی اپیل کا مسودہ پاکستانی حکومت کے ساتھ شئیر کریں۔‘

پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی حکام میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو کہے ہم سمتھ

کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی حکومت ک

و خوف کیا ہے؟

اس موقع پر درخواست گزار فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق اور عدالتی معاون زینب جنجوعہ بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ اس موقع پر فوزیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو سمتھ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت کے سامنے موجود تھے۔