بولان کے علاقے مچھ کے قریب قومی شاہراہ سے چھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کو گولیاں مار کرقتل کیا گیا ہے جانبحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے ۔ایس ایس پی کچھی کیپٹن دوست محمد بگٹی نے آج نیوز کو بتایا کہ گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے مچھ کے قریب دوزان کے مقام پر چار افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ایک اندازے کے مطابق نامعلوم افراد نے قومی شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد ان کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے قتل ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب سے ہے مچھ پولیس نے لاشوں کو اپنے قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ دو افراد کی لاشیں قومی شاہراہ پر دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کے نیچے دبی ملی ہیں جو مقامی لوگ ہیں سبزی کی گاڑی لے جارہے تھے کہ دھماکے کے زد میں آکر جانبحق ہوگئے تمام لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ چار افراد کے میت کو ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا ۔