ملائیشیا کے وزیراعظم نے بغیر ثبوتوں کے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے کرنے سے انکار کردیا

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم جو بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں کا کہنا ہے کہ “ہندوستان میں اقلیتوں کو کچھ سنگین مسائل کا سامنا ہے۔”

ذاکر نائیک کی حوالگی کے سوال پر انہوں نے ذاکر نائیک کے خلاف ثبوت مانگنا شروع کر دیے۔

انہوں نے کہا ’’میں امید ظاہر کرتا ہوں کہ نئی دہلی اقلیتوں کو درپیش مسائل سے نمٹنے میں اپنا صحیح کردار ادا کرتی رہے گی‘‘۔