دیامر بھاشا ڈیم گاڑی سینکڑوں فٹ گہری کھائی جا گری 5 مزدور دم توڑ گئے۔

چلاس۔دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی تھور منیار کے مقام پر بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گرگیا ۔جس کے نتیجے میں پانچ مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹوریسٹ پولیس،جی بی پولیس اور جی بی سکاوٹس نے مشترکہ امدادی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے ابتدائی طور پر تین زخمیوں کو کھائی سے نکال کر چلاس ہسپتال روانہ کردیا۔ایک زخمی ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔جبکہ دو زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔جائے حادثہ سے تمام لاشوں کو بھی نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جن میں 3 کا تعلق داریل،ایک کا گوہر آباد،ایک کا تعلق کروڑہ شانگلہ سے اور ایک کا تعلق کنسٹرکشن کمپنی ایف ڈبلیو او سے ہے۔جبکہ حادثے کے زخمیوں میں سے ایک کا تعلق داریل اور دوسرے کا تعلق تھور سے ہے۔