بارتیوں سے بھری کوسٹر پُل سے نیچے جاگری 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئی 22 افراد لاپتہ

پریشنگ استور سے پنڈی جانے والی بارتیوں سے بھری کوسٹر تھلیچی پُل سے نیچے جاگری جس میں سوار چار خواتین سمیت 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ایک زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ھے جبکہ 22 افراد لاپتہ ہیں کوسٹر تھینگ پاین پریشنگ سے شادی کے مہمان /بارات لیکر چکوال پنڈی جارہی تھی۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور گورنر گلگت بلتستان نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ھے

اب تک 03 خواتین اور 04 مردوں کی نعشیں نکال لی گٸ ھیں۔ دو ایمبولینسز میں 06 نعشوں کو تھلیچی سے استور روانہ کیا گیا ھے امدادی سرگرمیاں جاری ھیں۔

سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے استور پریشنگ سے راولپنڈی جانے والی المناک کوسٹر حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ المناک حادثے کے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھایا جائے اور زخمیوں اور لاپتہ افراد کی نشاندھی کیلئے تمام بروقت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت اپنی اولین زمہ داریاں ادا کرنے میں کوئی کوتاہی ادا نہ کرے۔

پریشنگ استور سے پنڈی جانے والی کوسٹر نمبری MSN. 9696 کا بوقت تقریبا 1230 بجے تھلیچی پُل پر حادثہ کوسٹر دریا برد ھوٸ ھے۔ ابتداٸ اطلاع کے مطابق کوسٹر میں 23 افراد سوار تھے۔ ایک عورت (دلھن) کو زندہ نکال لیا گیا ھے۔ کوسٹر تھینگ پاین پریشنگ سے شادی کے مہمان /بارات لیکر چکوال پنڈی جارہی تھی۔ دو افراد کی نعشیں نکال لی گٸ ھیں۔ بس میں 23 افراد سوار تھے دو لاشوں کو اور ایک زخمی عورت کو دریا سے نکالی گئ ہے.