اسلام اباد میں 100 بستروں پر مشتمل جدید انٹرنیشنل ہسپتال بنے گاوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے انٹرنیشنل ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہسپتال نیشنل پولیس فاؤنڈیشن (NPF) اور ترکیہ کی ایک نجی کمپنی کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا ہسپتال کی تعمیر مکمل طور پر ترکیہ کی ایک نجی کمپنی کی طرف سےکی جا رہی ہےمنصوبہ کا تخمینہ لاگت 5 ارب روپے ہے جو ترکیہ کی کمپنی فراہم کرے گی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 100 بستروں پر مشتمل اس ہسپتال کی تکمیل سے پولیس کے جوانوں اور عوام کو صحت کی جدید ترین سہولیات میسر ہوں گی،صابر احمد کی آمد نے نیشنل پولیس فاونڈیشن کو دوبارہ زندہ کیا ہے، تمام منصوبوں کی آمدن شہدا اور پولیس کی ویلفیئر پر لگائی جا رہی ہے، وزیر داخلہ نے کہا شہدا اور پولیس کی ویلفیئر کیلئے محنت اور لگن سے کام کیا جا رہا ہے، انٹرنیشنل ہسپتال کا یہ منصوبہ این پی ایف کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا،نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اور سی ڈی اے باہمی اشتراک سے نئے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن صرف اسلام آباد تک محدود نہیں ہے،شہدا اور پولیس کے جوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے صوبوں میں بھی کام کیا جا رہا ہے، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے حال ہی میں شہدا اور جوانوں کیلئے حیدرآباد میں بھی ایک منصوبے کو مکمل کیا ہے، یشنل پولیس اکیڈمی کی تعمیر نو کی جارہی ہے،نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے اس ہسپتال کے لیے زمین فراہم کی ہے