اسلام آباد میں پولیو مہم کاڈی سی عرفان نواز میمن نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا 5 سال سے کم عمر 4 لاکھ 61 ہزار 125 بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہے،

اسلام آباد میں پولیو مہم کا آغاز

مہم کا آغاز ڈی سی اسلام آباد نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا

اسلام آباد میں 5 سال سے کم عمر 4 لاکھ 61 ہزار 125 بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہے، ڈی سی اسلام آباد

مہم کا آغاز 29 اپریل سے شہر کی 80 یونین کونسلز میں کیا جائے گا، عرفان میمن

شہر بھر میں پولیو مہم 5 مئی تک جاری رہے گی، ڈی سی اسلام آباد

مہم میں 538 ایریا سپروائزر، 2 ہزار 146 موبائل ٹیمز، 103 فکسڈ ٹیمز اور 167 ٹرانزٹ ٹیمز حصہ لیں گی، عرفان میمن

مختلف تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر بھی پولیو کیمپ لگائے جائیں گے، عرفان میمن

شہری اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچائیں، پولیو قطرے لازمی پلائیں، ڈی سی اسلام آباد کی اپیل