قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے یوٹیوبرز کو بے نقاب کردیا

سپریم کورٹ، مارگلہ ہلز نیشنل پارک کمرشل سرگرمیاں اور ہاؤسنگ سوسائٹی کیس

کیوں نا آپ پر فرد جرم عائد کریں۔چیف جسٹس کا سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل سے مکالمہ

سچ بتائیں وائلڈ لائف محکمہ کے نوٹی فیکیشن کے پیچھے کون ہے؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

کس کے کہنے پر نوٹی فیکیشن جاری ہوا؟چیف جسٹس

میرے علم میں نہیں ۔سیکرٹری کابینہ

وائلڈ لائف محکمہ کی تبدیلی کے احکامات وزیراعظم نے جاری کیے،سیکرٹری کابینہ

سیکرٹری کابینہ نے الزام وزیر اعظم پر لگا دیا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

سیکرٹری کابینہ نے بھائی کو بچانے کیلئے الزام وزیراعظم پر عائد کردیا ہے۔چیف جسٹس

سیکرٹری کابینہ نے وزیر اعظم کو بس کے نیچے دھکا دے دیا ہے۔چیف جسٹس

مارگلہ ہلز سے متعلق حکم کے بعد سپریم کورٹ کیخلاف پروپیگنڈہ شروع ہوگیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

فریقین کی رضامندی سے حکم جاری ہوا پھر پروپیگنڈہ کون کر رہا ہے۔چیف جسٹس

پروپیگنڈہ وار سپریم کورٹ کیخلاف کیوں چل رہی ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

عدالت کا سلمان اکرم راجہ کی عدم حاضری پر تشویش کا اظہار

سینئر وکیل حکم امتناع لینے کیلئے دو منٹ میں آجاتے ہیں۔چیف جسٹس

حکم امتناع کے بعد سینئر وکیل نظر نہیں آتے۔چیف جسٹس

مارگلہ نیشنل پارک کس کی ملکیت ہے؟چیف جسٹس

مارگلہ نیشنل پارک اللہ کا تحفہ ہے۔چیف جسٹس

سپریم کورٹ کی چیئرمین سی ڈی اے کی سرزنش

کیا آپ نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے اشتہارات دیکھے ہیں؟چیف جسٹس

نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے اشتہارات پہلے نہیں دیکھے تھے۔چیئرمین سی ڈی اے

جب معاملہ میرے علم میں آیا تو ایکشن لیا۔چیئرمین سی ڈی اے

ساری شاہراہ دستور پر نجی سوسائٹی کے اشتہارات لگے ہیں۔چیف جسٹس

چیئرمین سی ڈی اے کب ایکشن لینگے؟چیف جسٹس

کیا جب عوام سوسائٹی سے لٹ جائیں گے پھر سی ڈی اے ایکشن لے گا۔چیف جسٹس

نجی ہاوسنگ سوسائٹی خیبر پختونخواہ میں آتی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے

کیوں نا آپ کیخلاف توہین عدالت فرد جرم عائد کی جائے۔چیف جسٹس

اسلام آباد میں کئی جگہوں پر ہاوسنگ سوسائٹی کےاشتہارات لگے ہیں چیف جسٹس

ہماری سوسائٹی کے پی کے میں ہے۔وکیل نجی ہاوسنگ سوسائٹی

ہماری سوسائٹی کے درجنوں اشتہارات اسلام آباد میں لگے ہیں۔وکیل ہاوسنگ سوسائٹی

سی ڈی اے کے افسر نے رابطہ کرکے سوسائٹی کے مالک سے سپانسر مانگا۔وکیل ہاوسنگ سوسائٹی

سی ڈی اے کے کس افسر نے رابطہ کیا؟چیف جسٹس

یہ مجھے نہیں معلوم۔وکیل ہاوسنگ

مارگلہ ہلز میں آپ سوسائٹی کیسے بنا رہے ہیں۔چیف جسٹس

میرے موکل کی اپنی ملکیتی اراضی ہے اس پر منصوبہ شروع کیا۔وکیل

ملکیتی دستاویزات کدھر ہے۔چیف جسٹس

ملکیتی دستاویزات میرے موکل کے پاس ہے۔وکیل

2018 میں بھی مارگلہ ہلز کا کیس چلا۔چیف جسٹس

لوگوں کے لمبے ہاتھوں کی وجہ سے پھر یہ کیس دبا دیا گیا۔چیف جسٹس

مارگلہ ہلز کے معاملہ میں وزارت داخلہ وزارت کابینہ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور سی ڈی اے ملوث ہیں۔ چیف جسٹس

میرے موکل ڈیڑھ گھنٹے میں سپریم کورٹ میں پہنچ جائیں گے۔وکیل شاہ خاور

میرا موکل صوابی سے نکل آیا ہے۔وکیل

آپ کے موکل کا نام کیا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

میرے موکل کا صدیق انور ہے۔وکیل

موکل کا پورا نام بتائیں۔چیف جسٹس

موکل کا پورا نام کیپٹن صدیق انور ہے۔وکیل ہاوسنگ سوسائٹی

کیا آپ کے موکل کو بھی توہین عدالت کو نوٹس جاری کریں۔چیف جسٹس

آپ کے موکل نے اپنے ایڈریس میں جی ایچ کیو کیوں لکھا؟چیف جسٹس

آپ کے موکل نے نام کیساتھ ریٹائرڈ بھی نہیں لکھا۔چیف جسٹس

کیا آپ کا موکل تاثر دے رہا ہے کہ ہاوسنگ سوسائٹی منصوبہ فوج کا ہے؟چیف جسٹس

بس لوگوں کو خرید لو پروپیگنڈہ کرنے کیلئے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

میں نے زندگی میں جو خریدا اپنی کمائی سے خریدا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

ہر ادارے کو تباہ کردو بس، چیف جسٹس

ہمت جرت ہے تو عدالت آؤ بتاو کیا غلطی ہے، چیف جسٹس

ہر ایک کا ایجنڈا ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

ساری حکومت آج عدالت میں کھڑی ہے لیکن معلوم کچھ نہیں، چیف جسٹس

نیشنل پارک کو مجموعی طور پر بچانا ہے، اٹارنی جنرل

خوبصورتی ساری مارگلہ ہلز کی ہے، اٹارنی جنرل

ملک اب لینڈ مافیا کے حوالے ہے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ پر سب سے پہلے ہم نے انگلی اٹھائی،چیف جسٹس

10,10 سال سے خلاف قانون بیٹھنے والوں کو واپس بھیجا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

ڈیپوٹیشن والوں کو واپس کرنے پر بھی شور مچا کہ چیف جسٹس نے یہ کردیا وہ کردیا، چیف جسٹس

ذاتی حملہ گالی گلوچ کر لو بس، چیف جسٹس

میں آذادی اظہار رائے پر یقین رکھتا ہوں، چیف جسٹس

اج تک کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی، چیف جسٹس

سیکرٹری کابینہ نے سچ نہ بولا تو نتائج بھگتیں گے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

: سپریم کورٹ نے پائن سٹی کے مالک صدیق انور کو طلب کرلیا

پائن سٹی جی ایچ کیو کا منصوبہ ہے یا پرائیویٹ ؟ چیف جسٹس کا استفسار

ایسا ظاہر کیا گیا جیسا یہ فوج کا منصوبہ ہے, چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی

صدیق انور نے نام کے ساتھ کیپٹن لکھا لیکن ریٹائرڈ نہیں لکھا, چیف جسٹس

کیس کی سماعت کے دوران 190 ملین پاونڈ کیس کا تذکرہ

190 ملین پاونڈ والا بھی بلڈر ہی تھا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی

لوگوں کو گالیاں دینے کیلئے ہائرکرلو بس، چیف جسٹس

بلڈر کے خلاف کوئی خبر نہیں چلے گی، چیف جسٹس

ہم نے حکم دیا تو عدالت کو گالیاں دی گئیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

ہم نے تو صرف عوام کا پیسہ واپس بھیجنے کا حکم دیا، چیف جسٹس

ایسے مافیا سے مقابلہ کیلئے ہمارے پاس کوئی میڈیا ٹیم نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

بیرون ملک حکومت نے پیسہ واپس کیا ہم نےاسکو لوٹا دیا، چیف جسٹس

مستقبل میں وہ ملک کیا سوچے گا، چیف جسٹس

انکو پیسہ دو یہ واپس اسی شخص کو دیتے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

سندھ میں بھی اس کیس کو دبا دیا گیا، چیف جسٹس

پیسہ کا معاملہ ہے لیکن کوئی احتساب نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ