گوادر ( یو این اے ) ٹرالر مافیا کا پسنی فشریز کی گشتی ٹیم پر شارٹ گن سے حملہ،فشریز اہلکاروں پر پھتر اور سیسہ پھینکے گئے،لیویز کی جوابی فائرنگ سے ٹرالر فرار،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی نے مقدمہ درج کرلیا،حق دو تحریک کی مزمت تفصیلات کے مطابق پسنی کے ساحل کنارے جبل زرین کے پیچھے غیرقانونی ٹرالنگ میں مصروف سندھ کے دو ٹرالروں نے محکمہ فشریز پسنی کی گشتی ٹیم پر شارٹ گن سے حملہ کردیا پھتر اور سیسہ بھی مارے بتایا جاتا ہے کہ فشریز پسنی کو اطلاع ملی تھی کہ دو ٹرالر عین ساحل کنارے آکر غیرقانونی ٹرالنگ کر رہے ہیں جس پر محکمہ فشریز پسنی کی ٹیم نے جاکر اُنھیں پکڑنے کی کوشش کی جس پر ٹرالر والوں نے شارٹ گن سے فشریز کی گشتی ٹیم پر حملہ کردیا جبکہ اس دوران فشریز اہلکاروں کو پھتر اور سیسہ سے بھی مارا گیا فشریز ٹیم کے ساتھ لیویز اہلکار نے جوابی فائرنگ کی جس سے دونوں ٹرالر اپنی جالیں کاٹ کر فرار ہوگئے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی نوردین محمد حسنی کے مطابق انھوں نے مزکورہ واقعہ کے خلاف پولیس تھانہ پسنی میں جاکر مقدمہ درج کردیا ہے جبکہ دوسری جانب حق دو تحریک نے اس واقعہ کی شدید مزمت کی ہے اور کہا ہے کہ پسنی کے حدود میں ٹرالرز مافیا کی جانب سے گشت پر مامور فشریز اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت ٹرالرز مافیا کو مسلح کیا گیا ہے تاکہ وہ آزادی سے غریب مچھیروں اور فشریز اہلکاروں کو نشانہ بناسکیں. آئے روز ماہیگیروں اور فشریز اہلکاروں پر حملہ ان کی دیدہ دلیری کا ثبوت ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحری اداروں کے حدود میں اسلحہ بردار غیرقانونی ٹرالرز کی موجودگی تشویشناک ہےکیا ٹرالرز مافیا کا مسلح ہونا اور سرکاری اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کافی نہیں کہ بحری ادارے حرکت میں آئیں یا یہ ادارے صرف غریب ماہیگیروں پر دھونس جمانے کے لئے قائم کئے گئے ہیں۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ اب یہ دوغلہ پالیسی نہیں چلے گی. یا تو ان مسلح ٹرالرز کے خلاف کارروائی کی جائے یا عنقریب سخت عوامی ردعمل کا سامنا کریں۔