بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف ایک سو نوے ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کے دوران وکلاء صفائی پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے سماعت کارروائی بارہ اگست تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک سو نوے ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء آج عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔ وکلاء صفائی کی عدم پیشی کے باعث تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جرح بھی نہ ہو سکی۔ عدالت نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی بارہ اگست تک ملتوی کر دی۔