توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید گیارہ روز کی توسیع

احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید گیارہ روز کی توسیع کر دی ہے۔ وی او احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب کی جانب سے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا مزید گیارہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت نے ملزمان کو پیشرفت رپورٹ کے ساتھ انیس اگست کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ توشہ خانہ نئے ریفرنس میں دونوں ملزمان کا اب تک مجموعی طور پر چوبیس روزہ ریمانڈ حاصل کیا جا چکا ہے۔