بنگلہ دیش انٹیلی جنس چیف میجر جنرل ضیا الاحسن کو ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار

بنگلہ دیش میں گزشتہ روز عہدے سے ہٹائے گئے انٹیلی جنس چیف میجر جنرل ضیا الاحسن کو ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
‏بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ضیا الاحسن کو طیارے سے گرفتار کر کے ڈھاکہ چھاؤنی منتقل کردیا گیا۔
‏ڈھاکہ ایئرپورٹ کے رن وے پر اُڑان کے لیے تیار طیارے کو ہنگامی طور پر رن وے سے واپس بورڈنگ برج لایا گیا اور تلاشی لی گئی۔
‏میجر جنرل ضیا الحسن کو گزشتہ روز ان کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔
‏وہ مستعفی وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔