خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹائپ کرنے کے مقدمے کی ملزمہ آمنہ عروج کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری

او سی انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹائپ کرنے کے مقدمے کی ملزمہ آمنہ عروج کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ملزمہ کو 30 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ وی او لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خالد ارشد نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے کی ملزمہ امنہ عروج کی جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کی استدعا قابل فہم ہے۔ تفتیشی افسر نے ملزمہ سے ریکوری کے لیے 20 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ ملزمہ کا چار دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے۔ خاتون ملزمہ سورج طلوع ہونے سے سورج غروب ہونے تک پولیس کے پاس رہے گی۔ ملزمہ آمنہ عروج کو 30 جولائی کو عدالت پیش کیا جائے۔