اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔ عدالت نے انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت دینے پر پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی
کیس کی سماعت جسٹس بابر ستار نے کی ۔ پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین اور پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل عدالت میں پیش ہوئے ۔ سٹیٹ کونسل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد ترنول میں جلسہ کرنے کا این او سی جاری کر دیا گیا ہے جس پر وکیل پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا کہ عدالت کی جانب سے 26 جون کو آرڈر کیا گیا اور ہمیں جلسے کی تیاری کے لئے صرف ایک دن کا وقت دیا گیا ہے جس پر جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ آپ کی سیاسی جماعت تو بہت مشہور ہے آپ تو ایک گھنٹے میں بھی بندے اکھٹے کر سکتے ہیں مزید جسٹس بابر ستار نے کہا کہ کیا اب ڈی سی آپ کو جلسے کے لئے بندے بھی لا کر دے ؟ جسٹس بابر ستار نے انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت دینے پر پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی
6 جولائی بروز ہفتہ ترنول اسلام آباد میں ہم ایک بہت بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں ۔ شعیب شاہین
یہ اسلام آباد کا تاریخی جلسہ ہو گا ۔ شعیب شاہین
موجودہ حکومت نے جس طرح لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے اور اضافی ٹیکس لگائے جا رہے ہیں ہم اس پر اپنا لائحہ عمل دیں گے ۔شعیب شاہین
یہ ہمارا بھر پور جلسہ بھی ہو گا اور احتجاج بھی ہو گا ۔ شعیب شاہین
عدالت نے 26 جون کو آرڈر کیا ہم 26 سے لیکر آج تک ڈی سی سے رابطہ کیا لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا ۔ شعیب شاہین
ہمیں جلسے کی تیاری کے لئے صرف ایک دن دیا گیا ہے ۔ شعیب شاہین ۔