قومی اسمبلی کے اجلاس میں نو منتخب رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے ایوان کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا،اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا
اسپیکر قومی ایاز صادق نے آصفہ بھٹو سے رکن اسمبلی کا حلف لیا، انہوں نے حلف اٹھانے پر آصفہ بھٹو مبارکباد بھی دی۔
حلف اٹھانے کے بعد آصفہ بھٹو نے رول آف ممبرز پر دستخط بھی کیے۔آصفہ بھٹو کی حلف برداری کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے احتجاج کیا، سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے نعرے بازی کی، حکومتی اراکین ایوان سے چلےگئے، پیپلز پارٹی کے ممبران بھی ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔اس دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے قومی اسمبلی کورم پوران نہ ہونے کی نشاندہی کی، اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اراکین کو گننے کی ہدایت کی۔کورم پورا نہ ہونے پر اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔ صدر مملکت آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو گزشتہ ماہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 نوابشاہ سے بلا مقابلہ کامیاب قرار پائی تھیں۔ضمنی انتخاب میں ان کے مد مقابل تمام امیدوار ان کے حق میں دست بردار ہوگئے تھے، این اے 207کی نشست آصف علی زرداری کے صدر پاکستان منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی