سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائیکورٹ کے حکم سمن آباد کے علاقے سے لاپتا شہری ظفر عباس بازیاب
بازیاب ہوکر شہری ظفر عباس عدالت پہنچ گیا
عدالت نے عدم بازیابی پر آئی جی سندھ کو طلب کیا تھا آئی جی تو نہیں پیش ہوئے مگر شہر آگیا ہے، سرکاری وکیل
سر یہ بازیابی عدالت کے حکم پر ہوئی ہے، وکیل درخواست گزار
شہریوں کی بلاجواز گمشدگی پر عدالت کا پولیس حکام پر اظہار برہمی
کام کیا کرو کام، ایسے عدالت کو کیوں مجبور کرتے ہو، عدالت نے اے آئی جی لیگل کو جھاڑ پلادی
اگر کسی نے جرم کیا ہے تو اس پر کیس ڈال دو گرفتار کرلو، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو
مگر اس قسم کی گمشدگیوں سے کام نہیں چلے گا؟ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو
اگر لاپتا شہری بازیاب نہ ہوتا تو آئی جی کو بلاتے اور ان سے پوچھتے بندہ کہاں گیا؟ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو
ہم قانون کے مطابق کام کررہے ہیں آنکھیں اور عدالتیں بند نہیں کرسکتے، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو
ایک پولیس کا تاثر ہے اور دوسرا عدالت کا تاثر ہے، عدالت کا انصاف فراہم کرنا ہے، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو
ہم قانون کو فالو کرتے ہوئے انصاف فراہم کرتے رہیں گے کسی کو برا لگتا ہے تو لگتا رہے، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو
ہم عدالتیں بند نہیں کرسکتے، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو
عدالت نے شہری ظفر عباس کی بحفاظت واپسی پر بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی